Take a look at @kkabbasi's Tweet: https://twitter.com/kkabbasi/status/730442516483477505?s=09
Showing posts with label Bannu. Show all posts
Showing posts with label Bannu. Show all posts
بنوں میں طالبعلم کتابوں کی بجائے بم لے کر سکول آ گیا
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک طالبعلم اپنے بیگ میں دستی بم سکول لے کر آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے بچہ خود زخمی ہو گیا۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
بنوں میں تھانہ سٹی کے انسپکٹر محمد رخسار نے بی بی سی کو بتایا کہ نویں جماعت کا ایک طالبعلم اپنے بستے میں ایک دستی بم ساتھ لے کر سکول آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے وہ خود زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ طالبعلم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ دستی بم اسے کہیں سے ملا تھا جسے وہ بیچنے کے لیے سکول لایا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ سکول میں دستی بم کا خریدار کون تھا اور یہ کہ بچے کو دستی بم کہاں سے ملا تھا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم بنوں کا رہائشی ہے اور پولیس نے ان کے مکان پر چھاپہ مارا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے گھر میں کہیں مزید اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد تو نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ضلع چارسدہ میں شبقدر کے مقام پر ایک مکان میں دستی بم کا دھماکہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مکان کے افراد اپنے گھر کا سامان دوسرے مکان میں منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے سامان میں دھماکہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ دستی بم ان کے سامان میں کیسے آیا۔
خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں دستی بم یا دیگر دھماکہ خیبر مواد بچوں کو راستے میں ملے جس سے دھماکے بھی ہوئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنہ 2010 کے سیلاب کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں میں پانی سے بارودی سرنگیں ملی تھیں جو جنوبی وزیرستان سے آنے والے سیلابی ریلوں میں آئی تھیں۔
بنوں: اندرون منڈان گیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جیسے یموٹ کنٹرول سے اڑایاگیا۔ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او امین مروت سمیت 10 افراد زخمی ہوے ،زخمیوں میں ایس ایچ او اور4 پولیس اہل کاربھی شامل۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
http://www.naibaat.pk/?p=84696~86
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے سوکڑی میں انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ایک لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی جہاں خاتون کے لواحقین نے لاش وصول کرکے تدفین کردی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=116853&utm_source=twitterfeed&utm_medium=twitter
بنوں…بنوں میں گرلز اسکول میں بارودی موادپھٹنے سے تین طلبات زخمی ہو گئیں۔زخمی طالبات کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔دھمکاے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی کے اہلکار اسکول پر پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کو دور ہٹادی |
بنوں: گرلز اسکول کے باہر دھماکا، تین طالبات زخمی http://t.co/Y73w0RTy01 http://t.co/HopZ8f90gZ
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) September 5, 2013

