ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے سوکڑی میں انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ایک لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی جہاں خاتون کے لواحقین نے لاش وصول کرکے تدفین کردی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔