Take a look at @ExpressLiveNews's Tweet: https://twitter.com/ExpressLiveNews/status/768352444925435904?s=09
Showing posts with label Express. Show all posts
Showing posts with label Express. Show all posts
مریض تپتے رہے۔۔ pic.twitter.com/Xm3yP9TfGR
— Express News (@ExpressNewsPK) June 25, 2015
ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور بیلٹ باکسز لیجاتے ہوئے پکڑے گئے
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او موقع نے 3 گھنٹے تک محصور رہنے والے علی امین گنڈا پور کی مشتعل مظاہرین سے جان بچائی۔ فوٹو: فائل
ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف پولنگ عملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور اپنے محافظوں کے ہمرا ڈیرہ اسماعیل خان میں یو سی ہمت کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بیلٹ باکسز ساتھ لے جانے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا، مقامی افراد سے جان چھڑانے کیلئے علی امین گنڈاپور کے محافظوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد مقامی افراد مزید مشتعل ہو گئے اور صوبائی وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تاہم مقامی قبائلی افراد نے مداخلت کر کے مشتعل افراد کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو نذر آتش ہونے سے بچایا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او موقع پر پہنچے اور 3 گھنٹے تک محصور رہنے والے علی امین گنڈا پور کو مشتعل مظاہرین کے ہجوم سے نکالا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری اور زبانی طور پر صوبائی وزیر کے غیر قانونی اقدام کی شکایت کردی گئی ہے جب کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ صدر میں 2 مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔ بیلٹ باکسز بھی ریٹرنگ افسران کو دوبارہ واپس کر دیئے گئے ہیں اور اگر بیلٹ باکسز کی سیل کھلی ہوئی تو اس صورت میں حلقے میں دوبارہ سے انتخابات ہوں گے، اگر بیلٹ باکسز کی سیل بند ہوئیں تو اس صورت میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔
عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مخالفین کے غیض وغضب کاشکارہونے سے قبل اپنی ہی جماعت کے کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا، اس کے بعد جب رہنما جانے لگے تو ورکرزویلفیئر بورڈکے ملازمین اورایبٹ آبادسے آئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کاراستہ روک لیا۔
عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے،جہانگیرترین اورشاہ محمودقریشی بھی کارکنوں کے غصہ سے نہ بچ سکے۔
عمران خان کوکارکنوں سے بچانے کے لیے دفترکی تمام لائیٹس بندکی گئیں اور سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے رابطہ کیاگیاجس کے بعدعمران خان دیوار پھلانگ کر سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے ہوتے ہوئے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔اس بارے میں موقف جاننے کے لیے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔
http://www.express.pk/story/352296/
پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریضوں کے ورثا بھی سڑکوں پر آگئے
پشاور: شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں تعینات ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کررہے ہیں دوسری جانب مریضوں کے ورثا بھی ہڑتال کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔
پشاور کے سرکاری اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اسپتال اور حیات آبادمیڈیکل کمپلکس میں تعینات ینگ ڈاکٹرز کی جانب مطالبات کے حق میں ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی شعبے میں کام نہیں کیا جارہا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں آپریشن ملتوی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یاسر خان کا کہنا ہے کہ غیر مستقل ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے اور سروس اسٹرکچر کو بحال کیا جائے۔ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں موجود تو رہیں گے لیکن ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی شعبے میں فرائض انجام نہیں دیں گے۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آنے والے مریضوں کے تیماردار بھی ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف سڑکوں پر آگئے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان کسی بھی تنازع کی سزا انہیں نہ دی جائے۔
پشاور : عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست قابل سماعت قرار
پشاور: عدالت نے قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
پشاور کی سیشن عدالت نے گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جسے آج جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، درخواست پر آئندہ سماعت 24 فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان پر کرپشن کا الزام لگایا تھا جس کے بعد انہیں خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کردیا گیا تھا، بخت بیدار نے چیئرمین تحریک انصاف پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے سوکڑی میں انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ایک لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی جہاں خاتون کے لواحقین نے لاش وصول کرکے تدفین کردی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔




