http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=114257&utm_source=twitterfeed&utm_medium=twitter
صوابی…صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالا پل کے مقام پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی۔ صبح سویرے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال صوابی منتقل کردیا گیا |