تحریک انصاف کا احتجاج ، نامعلوم شخص نے کارکنان سے ”انصاف “ لے لیا

لاہور: (سچ ڈاٹ ٹی وی) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے اور اس موقع پر کارکنان نے مختلف شاہراہیں بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا رہالیکن مال روڈ پر جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزرگیا اور راستہ روکے کارکنان موٹرسائیکل سوار کو دیکھتے رہ گئے ۔
جی پی او چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنان نے کرسیاں لگا کر سڑک بند کررکھی تھی اور جگہ خالی بچنے پر ایک کارکن سڑک پر ہی لیٹ گیا،کئی موٹرسائیکل سواروں کو روک لیاگیااور تکرار کے بعد اکثر واپسی کا راستہ پکڑنے پر مجبور ہوگئے لیکن ایک شخص نے تھوڑی پیچھے ہٹ کر دوبارہ موٹرسائیکل بھگادی اور سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر کر چلاگیا۔
موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی اور پرانے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی تھی ۔

http://www.saach.tv/urdu/18927/

Leave a Reply

Blogroll