’دھرنوں سے 1000 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے‘
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دھرنوں کے آغاز سے اب تک ملک کی معیشت کو 1000 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ دھرنوں کے آغاز سے روپے کی قدر میں 4.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث بیرونی قرضے میں 250 بلین روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کے باعث 150 بلین روپے کا پاکستانی صارفین کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کی کمی کا بھی فائدہ نہیں پہنچ سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج بھی گری جس کے باعث 350 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔
http://bbc.in/1uiNoDJ