پہلے عمران جیو پر قربان ہوتے تھے، اب مخالفت کیوں؟ خورشید شاہ
سکھر…اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان جیو پرقربان ہوتے تھے،اب کیوں مخالفت کررہے ہیں؟ کسی چینل کو بند کرنے کی روایت اچھی نہیں ہے۔سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے میڈیا کی آزادی پر زودیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندیاں لگانا اچھی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں جیوپر قربان دکھائی دیتے تھے لیکن اب ان کا ایجنڈ تبدیل ہوچکاہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی تکلفف ہماری تکلیف ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات مناسب نہیں ،مل جل کر مسائل کا حل تلاش کرنے میں ہی بہتری ہے۔