Because the police is non political therefore nothing HAPPENED. SHAMELESSNESS

پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ


پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ، لاﺅڈ اسپیکرز کے استعمال، عوامی اجتماعات اور سیاسی ریلیوں پر پابندی کے لیے عائد دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جلسہ عام کا انعقاد کیا۔
چوبیس مئی کو پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے تحت 23 جون تک کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا جس کا مقصد خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو ضروری حالات میں احکامات جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہوجاتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو بھی ہدایت جاری کی تھی کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔
تاہم پشاور کے طہماس اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے طاقت کے اظہار پر مبنی جلسے پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جو کہ کے پی انتظامیہ کی جانب سے چوبیس مئی کو جاری احکامات کی براہ راست خلاف ورزی تھا۔
عمران خان نے نہ صرف لاﺅڈ اسپیکر کا استعمال کیا بلکہ پابندی کے باوجود ایک بڑے سیاسی جلسے میں شرکت کی جس کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں پولیس عہدیداران بھی وہاں موجود تھے۔
رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ریاض محسود نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو شہر میں سیاسی جلسے کے انعقاد کی اجازت دی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرہ نہیں کیا کہ کیا یہ جلسہ حال میں عائد کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے کہ نہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے تو دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے مگر یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Blogroll