پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا ورکر پر تشدد

ملتان پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا ورکر پر تشدد ،بھگا بھگا کر مارتے رہے

ملتان : ﴿سچ ڈاٹ ٹی وی﴾ملتان میں آج پی ٹی آئی جلسہ کرنے جا رہی ہے ،لیکن اس سے پہلے ہی جلسے میں بد نظمی اور مارا ماری دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلسے سے پہلے میڈیا ورکرز اور پی ٹی آئی کارکنان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو بعد میں ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان میڈیا نمائندے پر تشدد کرتے رہے اور ان کو بھگا بھگا کر مارتے رہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کا موقف تھا کہ جلسہ گاہ سے لائیو کوریج کی گاڑیاں ہٹائی جائیں ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔

Leave a Reply

Blogroll