پشاور: سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=120078

پشاور … پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے چارسدہ روڈ پر سول سیکریٹریٹ کی بس میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین سے بھری بس کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 22 زخمی اور 3 افراد کی لاشیں لائی گئیں زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 10 زخمیوں کو چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا۔ 

Leave a Reply

Blogroll